ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ جاری

راجیہ سبھا میں اپوزیشن کا ہنگامہ جاری

Wed, 29 Mar 2023 13:43:28    S.O. News Service

نئی دہلی،29/مارچ (ایس او نیوز/ایجنسی)  اڈانی کمپنیوں میں سرکاری سرمایہ کاری کو لے کر کانگریس سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے بدھ کے روز بھی راجیہ سبھا میں جم کر ہنگامہ کیا، جس کی وجہ سے وقفہ صفر اور وقفہ سوالات نہیں ہوااور ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑنے ایوان کی کارروائی شروع کرنے کی کوشش کی تو کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے ہنگامہ شروع کردیا۔

عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے ارکان نے چیئرمین کی نشست کے سامنے جم کر نعرے بازی شروع کردی۔ ترنمول کانگریس کے ارکان منھ پر کالی پٹیاں باندھ کر آئے تھے۔

شوروغل کے درمیان چیئرمین نے ضروری کاغذات ایوان میں پیش کئے۔

اس کے بعد مسٹر دھنکھڑنے کہا کہ انہیں اراکین کی طرف سے آٹھ نوٹس موصول ہوئے ہیں۔ اس دوران اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے زبردست ہنگامہ شروع کردیا۔

صورتحال کو دیکھتے ہوئے چیئرمین نے تقریباً چھ منٹ کے اندر ہی ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔


Share: